• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید ،جشن آزادی پرراولپنڈی اور مری میں سکیورٹی ، ٹریفک پلان کی منظوری

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سی پی اونے عید الضحیٰ اور جشن آزادی کے موقع پرراولپنڈی اور ملکہ کوہسار مری میں سیکورٹی اور ٹریفک پلان کی حتمی منظوری دے دی۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،سی ٹی اوسمیت دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پی او کو بتایا گیا کہ اس سال عیدالضحیٰ اور جشن آزادی کے مشترکہ ایام کے موقع پر توقع ہے کہ ایک لاکھ50ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوں گی۔سی پی او نے کہا کہ کسی بھی ہوٹل یا رہائش گاہ پر ٹھہرنے والے سیاحوں کا ریکارڈ نہیں ہو گا تو اس ہوٹل کو نہ صرف سیل کروانے کے لئے تحرک کیا جائے گا بلکہ ہوٹل مینجر ،مالک اور انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔کوئی ہوٹل کسی بھی صورت طے شدہ کرایہ سے ایک روپیہ بھی زائد کرایہ وصول نہیں کر سکے گا۔اجلاس کے ختم ہونے کے بعد سی پی او نے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور سی ٹی او کے ہمراہ مری کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین