• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ ، بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 10 افراد زخمی


نوشہرہ کےعلاقے اضاخیل میں بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے اضاخیل میں بم ڈسپوزل یونٹ کا اہلکار بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران بم پھٹ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار اور5 شہری شامل ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی پولیس اہلکار وں میں حبیب اللہ،عارف،نعیم خان اورعظمت شامل ہیں جبکہ زخمی شہریوں میں عبدالعزیز،وحید، حبیب اللہ، سعید نواب اور حیات حادثے میں زخمی ہوئے۔ 

تازہ ترین