• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے کچھ دوست چاہتےہیں اپوزیشن متحدنہ رہے،زرداری

اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ سیل)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کچھ دوست چاہتے ہیں اپوزیشن متحد نہ رہے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے والے منحرف سینیٹرز کیخلاف ایکشن ہوگا۔آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کچھ ہوا ہے اور ہیر پھیر ہوئی ہے لیکن کیا ہوا ہے یہ بتا نہیں سکتا۔ خواجہ آصف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا ذمہ دار پی پی پی کو ٹہرانے پر آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوست اچھے نہیں ہیں،وہ دوست چاہتے ہیں اپوزیشن متحد نہ رہے، کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے پرکہیں اور سے ہلتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کون کون سے سینیٹرز منحرف ہوئے میں تو صرف شک ہی کرسکتا ہوں، میں نہیں سمجھتا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کچھ نام درست ہونگے، اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں اب بھی اتنے ہی ووٹ ہیں۔
تازہ ترین