• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر بنے گا ،پاکستان کے نعرے لگوا دئیے

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگوا دئیے۔ انہوں نے کہاکہ 14اگست کو جگہ جگہ اس کا اظہار ہوگا۔ انہوں نے بحث سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان کانعرہ لگوایا جس کا زور دار انداز میں ارکان پارلیمنٹ نے جواب دیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اس بارے میں اسپیکر نے صدارتی فرمان ایوان میں پڑھا۔

تازہ ترین