• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’پرے ہٹ لو ‘برطانیہ، امریکا میں نمائش کیلئے پیش


پاکستانی اداکارہ مایا علی کی فلم”پرے ہٹ لو“ برطانیہ ،امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔

گزشتہ روز اداکار شہریار منور نے انسٹاگرام پر فلم”پرے ہٹ لو“ کی بین الاقوامی سینما گھروں میں نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا تھا اور اب فلم برطانیہ ،امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مایا علی،ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا، حناء دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

فلم پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین