امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو آر ایس ایس سے نہ ڈرایا جائے، ہم ابدالی کے وارث ہیں، بھارت سومنات واقعے کو یاد رکھے۔
مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر کل آب پارہ سے بھارتی سفارتخانے کی طرف کشمیرمارچ کیاجائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کی لڑائی لڑرہے ہیں، اگر کشمیری ناکام ہوگئے تو پاکستان پانی کے ایک، ایک قطرے کو ترسے گا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستانیوں کو آر ایس ایس سے نہ ڈرایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ابدالی کے وارث ہیں، بھارت سومنات واقعے کو یاد رکھے۔