• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے مہاجرین سے متعلق ریمارکس،ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ سے واک آئوٹ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس کی کارروائی کے ابتدا میں ہی ایم کیو ایم کے ارکان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دیئے گئے ریمارکس پر شدید احتجاج کیا وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ایوان میں ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں کی ہی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نے پناہ نہیں دی ہم قربانیاں دیکر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں پر یہ نہیں ہوتا کہ جس کمیونٹی کے لوگ وزیراعلیٰٓ بھی بن جاتے ہیں اہم وزارتوں پر بھی براجمان ہوتے ہیں پھر خود کو مہاجر بھی کہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا تو پی ٹی آئی کے متعدد ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا اسی دوران ایوان میں مسلم لیگ کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی لیکن واک آئوٹ کرنے والے ارکان ایوان میں واپس آگئے اور ایوان کی کارروائی شروع کردی گئی۔
تازہ ترین