اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ غیرت کی بات وہ شخص کر رہا ہے جس کا پورا خاندان چور اور ڈاکو ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک حادثاتی چیئرمین ہے جو آج غیرت کی بات کررہاہے ‘ ایک ڈاکو چور خاندان کے اس ترجمان نے یہاں دھمکی دی ہے۔