• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر، کپتان کا پارلیمنٹ میں کنٹینر لہجہ، غیر سنجیدگی، عوام کو مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

پشاور( سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران نیازی کا کنٹینر والا لب و لہجہ ان کی غیر سنجیدگی کا عکاس تھا جس سے پاکستان خاص کر کشمیری عوام کو انتہائی مایوسی ہوئی، مودی نے بھارتی انتخابات میں کھل کرکشمیر پر قبضہ کا اعلان کیا تھا لیکن کپتان نے مودی کی انتخائی مہم چلا کر ان کی کامیابی کی صورت میں قوم کو مسئلہ کشمیر کے حل کی نوید سنائی ، کشمیر کسی صورت ہندوستان کا حصہ نہیں اس لئے بھارت کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین ، دستاویزات اور معاہدات کی نفی ہے۔
تازہ ترین