لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم (ن) کے رہنمائوں نے پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام کی آگ اندھی ہو چکی ہے،مریم نوازکشمیرکا مقدمہ لڑ رہی تھی، اس نے 15 اگست کو مظفر آباد جا کر بھارت کو پیغام دینے کا اعلان کیا تھا، اس بزدل حکومت نے اسے گرفتار کر لیا، حکومت کی جانب سے قوم کے اتحاد کو تار تار کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا ظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائو ں نے کیا ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی نالائقی کا بدلہمسلم لیگ ن سے لے رہے ہیں۔ پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔