چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو آج ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دونوں کو گزشتہ روز نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ والد سے ملاقات کے باعث مریم نے پیشی سے معذرت کی تھی۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی اوچھی حرکتوں سے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو نہیں جھکا سکتی، عمران نیازی اپوزیشن کو فتح کرنے کے بجائے کشمیر پر قومی مفادات کی حفاظت پر توجہ دیں۔