پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا، جس کے نہ رکنے پر پولیس نے کار کا تعاقب کیا۔
تعاقب کے نتیجے میں کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر عنصر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
واقعے میں 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔