• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو بیوی کی پروا ہے نہ بچوں کی: زرداری


سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ وزیر اعظم تو نہیں سوچتے، ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے، نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔

آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟

آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ خیر ہے، وہ (بلاول بھٹو زرداری) مرد ہے، کل بھی کہا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے، ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر یہ کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو نہیں سوچتے، ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے، نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔

تازہ ترین