• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘

سابق صدر آصف علی زرداری کے قومی اسمبلی میں مہاجرین سے متعلق بیان کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے خطاب کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، کچھ عناصر مہاجرین سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔

آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا کہ کچھ عناصر ہیں جو جان بوجھ کر آصف زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، بدقسمتی سے بیان کو اپنے الفاظ دے کر جماعت کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏آصف زرداری کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا جبکہ آصف زرداری کے بیان کو غلط رنگ دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے ایم کیو ایم کے ارکان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دیئے گئے ریمارکس پر شدید احتجاج کیاتھا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ایوان میں ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں کی ہی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی بھی توہین کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نے پناہ نہیں دی ہم قربانیاں دیکر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے۔

تازہ ترین