• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ان  میں صدر، ڈالمیا، ملیر، ناظم آباد، صفورا گوٹھ، عائشہ منزل اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم جنوب مشرقی راجستھان کے قریب موجود ہے، سسٹم رات گئے سندھ کے مشرقی علاقے میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 

بارش کا سلسلہ عید کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین