• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس عید بنائیں بھی کچھ خاص اور کھائیں بھی کچھ خاص

عید آنے میں چند ہی روز باقی ہیں ۔ساری دنیا کے مسلمان پورے جوش و خروش سے عید الاضحٰی منائیں گے اور اس سال بھی اللہ کی رضا کی خاطر اپنی استطاعت کے مطابق خوب بڑھ چڑھ کرقربانی کریں گے۔ پھر قربانی کا گوشت بحکم خدا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی پکایا جائے گا۔روایتی کھانے کس کو نہیں پسند اور خاص طور پر عید الاضحٰی کے موقع پر تو خوب مزے مزے کے روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ہمارے کھانوں کی خوشبو ایسی کے گھر کو مہکا دیتی ہے۔ ہمارے پکوان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں رہنے والے مسلمان بھی بڑی عید کے موقع پر خاص تیار کرتے ہیں ۔اس عید گوشت سے بنےنئے روایتی پکوانوں سے دسترخوان سجائیں ۔ چند لذیذ پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

نلی بریانی


اجزاء۔

چاول۔

آدھا کلو

بیف۔

آدھا کلو

نلی۔

آدھا کلو

ادرک لہسن پیسٹ۔

1کھانے کا چمچ

ہلدی۔

1چائے کا چمچ

پانی۔4-3کپ

کھانے کا تیل۔آدھا کپ

پیاز۔2عدد

ثابت مصالحہ۔1کھانے کا چمچ

ٹماٹر۔2عدد

لال مرچ پاؤڈر۔2کھانے کے چمچ

زیرہ۔1چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔1کھانے کا چمچ

دہی۔1چوتھائی چائے کا چمچ

جائفل۔1چوتھائی چائے کا چمچ

آلو بخارہ۔6-8

بیف سٹاک۔1

ہری مرچیں۔2-3عدد

گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچ

دھنیے کے پتے۔4-5کھانے کے چمچ

تلا ہوا پیاز۔2-3کھانے کے چمچ

چینی۔1-2چائے کے چمچ

کیوڑا واٹر۔1چائے کا چمچ

فوڈ کلر۔1-2چائے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں بیف، نلی، ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی ، نمک اور پانی ڈال کر ابلنے دیں اور بیف 80فیصد پکنے تک پکائیں۔

اب بیف نکال لیں اور بیف سٹاک دوبارہ استعمال کے لئے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔

اب اس میں پیازڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔

پھر اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر 2منٹ کے لئے پکائیں۔

اب اس میں بیف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں دہی، جائفل، چینی اور آلو بخارہ ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔

اب اس میں نلی اور بیف سٹاک ڈال کر بیف گلنے تک پکائیں ۔

پھر نلی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

اب اس میں سے آدھی گریوی نکال لیں۔

پھرآدھے ابلے ہوئے چاول ڈالیں۔

پھر اس پر تھوڑا دھنیا چھڑکیں ۔

اب آدھی بچی ہوئی گریوی ڈالیں۔

پھر آدھے بچے ہوئے چاول ، چوپڈ دھنیا، تلا ہوا پیاز، کیوڑا واٹر، فوڈ کلر اور نلی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی ہلکی آنچ پر 12-15منٹ کے لئے پکائیں۔

وائٹ مٹن کڑاھی

اجزاء۔

مٹن۔ 700گرام

دہی۔ 1کپ

پیاز۔ 1کپ

کھانے کا تیل۔ آدھا کپ

کریم ۔آدھا کپ

سفید مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

ثابت مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ادرک لہسن پیسٹ۔ 2کھانے کے چمچ

زیرہ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

زیرہ۔ 1چائے کا چمچ

سبز مرچیں۔ 3عدد

مٹن کی یخنی۔ 2کپ

دودھ ۔آدھا کپ

پانی۔ حسبِ ضرورت


ترکیب۔

ایک پین میں مٹن، پانی، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ کے لئے پکائیں۔

اب مٹن اور یخنی علیحدہ کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحہ، پیاز اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔

اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔

پھر اس میں مٹن، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔

اب اس میں سبز مرچیں، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔

پھر اس میں مٹن یخنی، کریم اور دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور پکائیں۔

اب سبز مرچوں، ادرک اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

افغانی فتیر قیمہ

اجزاء۔

قیمہ کے اجزاء:

مٹن قیمہ۔400گرام

کھانے کا تیل۔3کھانے کے چمچ

نمک۔1چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔1اور آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔1چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔1کھانے کا چمچ

چوپڈ پیاز۔3عدد

ٹماٹر ۔آدھا کپ

دھنیا۔ 1کپ

ڈو کے اجزاء:

خمیر۔1چائے کا چمچ

نمک۔1چائے کا چمچ

میدہ۔2کپ

پانی۔ حسبِ ضرورت

پگھلا ہوا مکھن۔حسبِ ضرورت

دودھ۔ 2-3کھانے کے چمچ

کلونجی۔حسبِ ضرورت

افغانی ٹماٹو چٹنی اجزاء:

ٹماٹر۔ 3عدد

ہری مرچیں۔ 7-8عدد

تازہ دھنیا۔ 1کپ

لیموں کا رس۔1چوتھائی کپ

نمک۔آدھا چائے کا چمچ


قیمہ ترکیب:

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں قیمہ ڈالیں اور تھوڑا سا پکا لیں۔

اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔

پھر اس میں ٹماٹراور تازہ دھنیا ڈال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

ڈو ترکیب:

ایک باؤل میں میدہ، نمک، خمیر اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور تیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔

اب ڈو کو شیٹ پر پھیلا کر اسے رول کر لیں اور تین سے چار برابر حصوں میں کاٹ لیں۔

پھر ڈو کے ہر حصے کو بیل کر اس پر پگھلا ہوا مکھن، پکا ہوا قیمہ اور دھنیا ڈال کرگولائی میں رول کر لیں۔

اب اس کو ہاتھوں سے چپٹا کر لیں اور ایک باؤل میں دودھ کو برش کریں اور اس پر کلونجی چھڑک دیں۔

پھر پہلے سے گرم اوون میں 180کے ٹمپریچر پر گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔

اب اس پر دوبارہ پگھلا ہوا مکھن برش کریں۔

چٹنی ترکیب:

ایک بلینڈر میں ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیا پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

افغانی فتیر تیار ہے۔

دھنسک

یہ مشہور پارسی ڈش ہے۔اس میں گوشت کے ساتھ مختلف سبزیاں اور دالیں بھی استعمال ہوتی ہیں ۔اس عیدپردال ،سبزی اور گوشت سے بنی اس مزیدار ڈش سےلطف اندوز ضرور ہوں۔

دھنسک مصالحہ اجزاء:

ثابت دھنیا۔ 1چائے کا چمچ

کٹی لا ل مرچ۔ 2کھانے کے چمچ

ثابت کالی مرچ۔ 10-15عدد

بادیان۔ 1عدد

لونگ۔ 5-6عدد

ذیرہ۔ 1چائے کا چمچ

خشک میتھی۔ 1کھانے کا چمچ

دھنسک کے اجزاء:

ماش کی دال۔ 1چوتھائی کپ

مسور کی دال۔ 1چوتھائی کپ

دال مونگ۔ آدھا کپ

دال چنا۔ 1چوتھائی کپ

مٹن۔ 500گرام

پیاز۔ 1کپ

چوپڈادرک۔ 1کھانے کا چمچ

چوپڈلہسن۔ 1کھانے کا چمچ

کھانے کا تیل۔ آدھا کپ

بینگن۔ 1کپ

کدو۔ 1کپ

آلو۔ آدھا کپ

میتھی کے پتے۔

1کپ

پسے ہوئے ٹماٹر۔ آدھا کپ

کڑی پتہ۔ 2عدد

پودینے کے پتے۔ 2کھانے کے چمچ

پانی۔ حسبِ ضرورت

سبز مرچیں۔ 3-4عدد

ہلدی پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

دھنسک مصالحہ ۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

پگھلا ہوا مکھن۔ 1کھانے کا چمچ

دھنسک مصالحہ ترکیب:

ایک پین میں ثابت دھنیا، ثابت کالی مر چ، بادیان، الائچی، لونگ، زیرہ اور میتھی کے پتے ڈال کربھون لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح گرینڈ کر لیں اور اس میں کٹی لال مرچ ڈال دیں۔

دھنسک ترکیب:

ایک باؤل میں دال ماش، دال مسور، دال مونگ اور دال چنا ڈال کر پانی میں چار سے پانچ گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ ایک بڑ ے پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں لونگ اور پیاز ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔

پھر اس میں مٹن ڈال کر پانچ سے چھ منٹ کے لئے پکائیں۔

اب اس میں سبز مرچیں، ہلدی اور لا ل مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر مٹن کو ہلکی آنچ پر چالیس سے پچاس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ جب مٹن اچھی طرح گل جائے تو مٹن کو پین سے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب اس یخنی میں بھگوئی ہوئی دالیں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس میں کدو، آلو، بینگن اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکنے دیں یا دالیں اور سبزیاں گلنے تک پکائیں۔ پھر اس میں میتھی اور پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اسے ڈھکن سے ڈھانپ کر دس منٹ اور پکائیں۔ اب چولہا بند کر کے تمام دالیں اور سبزیاں اچھی طرح میش کر لیں اور پھر چولہا جلا کر اس میں دھنسک مصالحہ ڈالیں اور مکس کریں۔ اب اس میں پکا ہوا مٹن ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ پھر اس پر پگھلا ہوا مکھن ڈالیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔ 

تازہ ترین