• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی طرح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جاپان میں مقیم کشمیری برادری، پاکستانی کمیونٹی، سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔

کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے سب  ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اس دن بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ  کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

انہوں کہا کہ ٹوکیو کے قرب و جوار سمیت دور دراز علاقوں سے کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گے۔

تازہ ترین