• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں پائپ لائن پھٹنےسے فوارہ پھوٹ پڑا


تھائی لینڈ کے صوبے Chon Buri میں پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور سڑک کنارے پر کئی فٹ بلند اور چوڑا فوارہ پھوٹ پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی پائپ لائن لیکج کے باعث پھٹی اور یوں سڑک پر بلند و بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پائپ لائن پھٹنے سے گزرتے مسافر بھیگتے دکھائی دیئے جبکہ اس واقعے میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوگیا۔

تازہ ترین