سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے ا نٹر سال دوم پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ پری میڈیکل میں طالبات اورپری انجینئرنگ میں طلباء بازی لے گئے۔ ناظم امتحانات سکھر عبدالسمیع سومرو نے نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق مجموعی طور پر پری میڈیکل گروپ میں طالبات میں خیرپور کی شگفتہ نےپہلی، سٹی اسکول اینڈ کالج پنوعاقل کی عشاء امان نے دوسری اور وقار پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول خیرپور کی عاصمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں روشن تارا اسکول گھوٹکی کے سیف اللہ نے پہلی، گورنمنٹ مہران ڈگری کالج نوشہروفروز کے عبدالنبی نے دوسری اور پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج خیرپور کے مبشر الحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں مجموعی طور پر تینوں پوزیشنیں بوائزنے حاصل کیں، مہران ماڈل کالج پنوعاقل کے حمزہ اسد نے پہلی، سمارا انگلش پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گمبٹ کے فراز احمد نے دوسری اور گورنمنٹ سچل سرمست ڈگری کالج رانی پور کے نظام علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں طالبات میں خیرپور کی بختاور نے پہلی ، مہران ماڈل کالج پنوعاقل کی ایمن نے دوسری اور گورنمنٹ کالج فار ویمن خیرپور کی فاطمہ نصرت نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور کاپی کلچر کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے تھے۔