• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو خوشدلی سے دیکھ لینا، مُسکرا دینا

کسی بھٹکے ہوئے رہگیر کو رستہ بتا دینا

کسی محروم بچّے کو الف بے تے پڑھا دینا

کسی بیمار کو پُرسش کی شیرینی چکھا دینا

کسی کی بدسلوکی سیر چشمی سے بھُلا دینا

کسی بے آسرا کو حسبِ توفیق آسرا دینا

یہ چھوٹی چھوٹی باتیں زینۂ معراج و عظمت ہیں

یہ وہ قربانیاں ہیں جن سے دین ایمان بنتا ہے

اُنھیں معلوم ہے جو اہلِ درد اہلِ محبت ہیں

بشر قربانی و ایثار سے انسان بنتا ہے

تازہ ترین