فیصل آباد (نمائندہ جنگ) عدالت نے پولیس کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثنا ء اللہ کے داماد رانا شہریار کا7؍ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہوگیا اس موقع پر دونوں جانب سےنواز شریف زندہ اور مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ شہریار کو 2016ء میں فیصل آباد میںقتل ہونے والے آصف بٹ کے مقدمہ میں تفتیش کیلئے لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے رانا شہریار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت میں پیش کیا۔