• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کیخلاف پی پی وزراء اور ارکان اسمبلی کا احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے خلاف پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ وہ مشرف کا جو یار ہے ، غدار ہے ، غدار ہے ، گو نواز گو ، قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو ، ہم تمہارے ساتھ ہیں اور دیگر نعرے لگا رہے تھے ۔ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ، جن پر آئین کے آرٹیکل۔ 6کو توڑنے والے پرویز مشرف کو واپس لاؤ ، آئین سے غداری کرنے والے پرویز مشرف کو واپس لاؤ اور دیگر نعرے تحریر تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔ اس نے آئین کے غدار پرویز مشرف کو باہر بھیج کر سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے ۔ ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پرویز مشرف کو واپس لا کر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے ، ورنہ پورے ملک میں گو نواز گو کے نعرے گونجیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ دو مرتبہ آئین کو پامال کیا ہے ۔
تازہ ترین