• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارضی لکیر دلوں کے فاصلے نہیں بڑھاسکتی، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ عارضی لکیر دلوں کے فاصلے نہیں بڑھاسکتی۔


کوہالہ میں استقبالیہ  سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ آئین کی دو شقوں سے ذہن بدل جائے گا؟

انہوں نے کہاکہ ظلم کی داستان اتنی طویل ہے کہ ایک نشست میں بیان نہیں کی جاسکتی ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ آج ہر کشمیری کہہ رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، یہ عید بھی قربانی کی عید ہے اور کشمیریوں کی تاریخ بھی قربانیوں کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کو کشمیر سے یکجہتی کے طور پر منانے کافیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ بھارت کی صرف ایک حرکت نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائز کردیا ہے۔

تازہ ترین