میئر کراچی وسیم اختر نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے علاوہ پاکستان کے کسی شہر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں نہیں ہوتیں، کے الیکٹرک نے غیر قانونی کنکشن دیئے ہوئے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ کے الیکٹرک مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میٹنگز کرلیتے ہیں، میئر کراچی کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے، اسے بلاتے تک نہیں ہیں ۔
وسیم اختر نے کہا کہ وفاق نے ایم کیو ایم کو 25 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے وہ کب تک دینگے؟ حیدرآباد کیلیے 5 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، وفاق وہ پیسے کب دیگا؟
میئر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلا ک ہونے والوں کے لواحقین کو ساتھ لے کر جاؤں گااور اپنی مدعیت میں کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کٹواؤں گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 12 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں ۔