• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شدید برفباری کی وارننگ کے ساتھ الرٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی میٹ آفس کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں تقریبا 1فٹ تک شدید برفباری کی وارننگ کیساتھ امبر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موسم سرما کے دوران شدید برفباری کے باعث کئی علاقے بری طرح لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے شمال مشرق سے ٹائی سائیڈ اور وسطی اسکاٹ لینڈ تک پھیلے ہوئے علاقے برفباری کے باعث زیادہ متاثر ہونیکی توقع کی جا رہی ہے جبکہ شمال مشرق اور شمال مغربی انگلینڈ، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز اور یارکشائر اور ہمبر میں اتوار کو شام گئے تک برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

 شدید برفباری سے سفری مشکلات اور بجلی کا نظام تعطل کا شکار ہو سکتا ہے  درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے سردی کی شدید لہر دوسرے ہفتے کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

دیگر کئی مقامات پر بارش اور برفباری کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

نیشنل ریل نے ہفتے کے آخر تک انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں خلل کی وارننگ دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے سرکاری حکام، پولیس، مقامی حکام اور دیگر ایجنسیوں نے ہفتے کے روز بگڑتی ہوئی موسمی صورتحال پر اپنے ردعمل پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ نچلی سطح پر 2 سے پانچ سینٹی میٹر تک جبکہ اونچی سطح پر 30 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے بعض علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید