• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے پر بنگلادیش کرکٹ کی وضاحت

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے میچ سے قبل ٹاس کے دوران پیش آنے والے واقعے پر وضاحت جاری کردی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے بنگلادیش اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا، تاہم اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث ٹیم کے باقاعدہ کپتان عزیز الحق ٹاس میں شریک نہ ہو سکے، جس کے بعد نائب کپتان جواد ابرار نے ٹیم کی نمائندگی کی۔

بورڈ نے واضح کیا کہ بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانا غیر ارادی تھا اور یہ محض لمحاتی عدم توجہ کا نتیجہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد کسی بھی طور پر حریف ٹیم کی توہین نہیں تھا۔ بی سی بی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری طور پر آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو یاد دہانی کروائی کہ کھیل کی روح، اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام ہر سطح پر بنگلا دیش کی نمائندگی کے لیے بنیادی شرط ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ میدان کے اندر اور باہر کرکٹ کی اقدار اور روایات کی مکمل پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید