• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے ہرادیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے ہرادیا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 49ویں اوور میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ابھیوگیان کندو نے 80 اور سوریا ونشی نے 72 رنز اسکور کیے۔

بارش کے سبب بنگلادیش کو 29 اوورز میں 165رنز کا تبدیل شدہ ہدف ملا تھا، لیکن پوری ٹیم ٹیم 29ویں اوور میں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آپس میں ہینڈشیک کیا، میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کےموقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید