وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینٹرل جیل بہاولپور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں قید تمام قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان بھی کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت اس سال صوبے میں9 نئےاسپتال بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص ہوچکے ہیں۔ 14 اگست کو لاہور میں اظہار یکجہتی ریلی نکالیں گے۔