• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سیلز گرل پر خاتون کے تشدد کا نوٹس، مقدمہ درج

لاہور: سیلز گرل پر خاتون کے تشدد کا نوٹس، مقدمہ درج
ویڈیو اسکرین شارٹ

لاہور کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چند روز پہلے لاہور کے شاپنگ مال میں خاتون نے سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی رہی۔

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سیلز گرل پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون نے بچانے کے لیے آئی دیگر سیلز گرل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ سیکیورٹی سپروائزر پر پیپر کٹر سے حملہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ خاتون جو بھی ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر انسانی اور شرمناک سلوک کرنے والی خاتون کی تلاش میں مدد کریں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پولیس خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، یہ ن لیگ کی حکومت نہیں جہاں بااثر خواتین بیکری والے کو جوتے ماریں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا  صارفین نے ویڈیو میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون پر تنقید کی ہے۔

تازہ ترین