• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔

بھارتی حکومت کی کرناٹک کی ویڈیو کو مقبوضہ کشمیر کی ریلی بتانے کی کوشش الٹی پڑگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے نریندر مودی سرکار کے جھوٹ کا پول کھول دیا، جس کے بعد مودی سرکار کو لینے کے دینے پڑگئے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی، جس میں سفید لباس پہنے لوگ بھارت ماتا کے نعرے لگار ہے تھے، ان لوگوں کو مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کا فیصلہ بتایا گیا-

اصل میں یہ وڈیو کرناٹک کے شہر بنگلورو کی ہے، جس کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں، جن اکاؤنٹس سے یہ وڈیو شیئر کی گئی، وہ بھی غیر تصدیق شدہ اور مشکوک نکلے-

تازہ ترین