عید الاضحی کے موقع پر پھیلنے والی آلودگی اور غیر محتاط انداز میں گوشت کے استعمال کے باعث سیکڑوں لوگ اسپتال پہنچ گئے۔
عید کے پہلے دن سے اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد مریض پیٹ کے درد اور دیگر مسائل کے سبب اسلام آباد کے پمز اسپتال لائے گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے ضروری ہے گوشت کو مناسب وقت تک پکائیں اور ٹھہر ٹھہر کر،چبا چبا کر کھائیں۔
دوسری جانب عید کے دوسرے دن بھی تکے بوٹی، سیخ کباب، کڑھائی، قورمہ، بھُنا اور بریانی کے ذریعے شہریوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔