• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرحد سے پاکستانی فوج کشمیر منتقل کی جاسکتی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر

کراچی (جنگ نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ افغان سرحد سے پاکستانی فوج کی کشمیر منتقلی ہوسکتی ہے ، امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازع کشمیر کو افغانستان سے نہیں جوڑ رہا، دونوں الگ مسئلے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پاکستان نے فوج افغان سرحد پر لگائی ہے،افغان سرحد پر فوج اس لیے لگائی کہ شرپسندوں کو کوئی محفوظ پناہ گاہ نہ ملے، مشرقی سرحد پر گڑبڑ ہوئی تو افغان سرحد پر لگی پاک فوج کی ’’ری ڈیپلائمنٹ‘‘ کرنا ہوگی، پاک بھارت رابطے پچھلے ایک ہفتے میں کم ترین سطح پر چلے گئے ہیں،پاک بھارت رابطوں کی صورتِحال مزید خراب ہوتی نظر آرہی ہے،پاکستان اور بھارت ایٹمی صلاحیت والے ملک ہیں، ایٹمی صلاحیت والے ملکوں میں معاملات خراب ہوں تو وہ بہت خراب ہونگے۔

تازہ ترین