ملتان ( سٹاف رپورٹر) طویل عرصہ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں عید نہیں منائی بلکہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے عیدالا ضحیٰ مظفر آباد میں منائی جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی، اس حوالے سے دربار حضرت غوث بہاءالدین زکریاؒ پر نماز عید کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں ان کے بھائی سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے دعا کرائی ۔