• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز اہلیہ کے ہمراہ ایس اوایس ویلج کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے عید کے روز اپنی اہلیہ کےہمراہ ایس اوایس ویلج کا دورہ کیا،انہوں نے ویلج میں بیل کی قربانی دی ، بچوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ان میں گھل مل گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کی بیگم نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، انہوں نے کہا کہ ہماری عید ایس او ایس ویلج آ کر شروع ہوئی ہے، مجھے بچوں کے ساتھ مل کر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے۔
تازہ ترین