کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ حکام کےمطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
کراچی میں یوم آزادی کی خو شی میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ چار زخمیوں کو جناح اسپتال اور ایک زخمی کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔
جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمیوں میں گلشن اقبال کی رہائشی 3 سالہ صفیہ،جٹ لائن کا 12 سالہ منظور احمد اور 25 سالہ بلال شامل ہیں۔
علاوہ ازیں لیاری بکرا پیڑی کے رہائشی ثاقب کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی جس کو سول اسپتال لایاگیا۔