• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی پونے دو ارب زندگیوں سے کھیل رہا ہے،اعجاز شاہ

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برصغیر کے پونے دو ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔


ننکانہ صاحب میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں اعجاز شاہ نے کہاکہ مودی کی حرکت سے کشمیر کی تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کسی قیمت پر بھارت کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا،وہ دن دور نہیں ،جس دن پوری قوم یوم آزادی کشمیر میں بھی منائے گی ۔

وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں بی جے پی کے غنڈوں کو بچیوں کی عزتوں کو بے آبرو کرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عید کے روز بھی بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور ان کو قربانی بھی نہیں کرنے دی گئی ،پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعجاز شاہ نے تقریب میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگوائے۔

تازہ ترین