کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوم آزادی کے موقع پر وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی وفد میں خواجہ اظہار الحسن ،راشد سبزواری،کشور زہرا،محفوظ یار خان،خالد سلطان ،ارشاد ظفیر،شکیل احمد ، فرقان اطیب شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج قوم نے اتحاد کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر جاری ریاستی جبر کا نوٹس لے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دے اور کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔