• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کانظریہ انسانیت دشمن اور جنونی ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی کے نظریہ کو زمین بوس کرنا ہوگا مودی کانظریہ انسانیت دشمن اور جنونی ہے،مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے کشمیر اور بھارت میں مظلوم مسلمان خوف میں ہیں،دوقومی نظریہ کے مخالف آج دوقومی نظریہ کی حمایت کررہے ہیں،پاکستان ہمارے اسلاف کی لاکھوں جانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے،مودی کو مزہ چکھانے اور کشمیر کو آزادی دلانے کا وقت آچکا ہے،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،مسلم نسل کشی اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف بھارت کو مذہبی انتہا پسند دہشتگرد ملک قرار دیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے سلسلے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی کی قیادت ثروت اعجاز قادری،پیر سید مظفر حسین شاہ،علامہ اشرف گورمانی سید جنید باپو،سید عثمان شاہ فیروزی،فراست علی شاہ ودیگر علماء کرام کررہے تھے،،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی ،بے حسی لمحہ فکریہ ہے،کشمیر جل رہا ہے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت مظالم اور انسانیت سوز ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جاسکتا۔ پیر سید مظفر حسین شاہ نےکہا کہ بھارتی جنونیت اور کشمیریوں پر مظالم کا پردہ چاک ہوگیا ہے،ہمارے دل افسردہ ہیں کشمیر جل رہا ہے ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے،بھارت کو مذہبی جنونیت اور انسان سوز مظالم سے نہیں روکا گیا تو اس کے نتائج پوری دنیا کیلئے بھیانک ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین