• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج دنیا میں بہترین، وینزویلا میں کارکردگی دکھائی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، جس نے وینزویلا میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، امریکا نے ایران کو جنگ میں شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، امریکی فوج بہترین ہے وینزویلا میں بہترکارکردگی دکھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید