• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی قونصل جنرل کا سیپک ٹاکرا کیمپ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سیپک ٹاکرا کھیل کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اس بات کا اظہار تھائی قونصل جنرل تھاٹری چائووچاتا اور ڈپٹی قونصل جنرل اپی پان چی چاروین نے تھائی لینڈ کےپاکستان سیپک ٹاکرا ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان، منیجر ڈاکٹر عارف حفیظ، ہیڈ کوچ شبیر احمد، عارف وحید، راجہ اعجاز، محمد سلیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، سیکرٹری احمد علی راجپوتاور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین