آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 21؍ ذوالحجہ 1440ھ23؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو درپیش دہشتگردی چیلنجز میں مدد دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے استحکام پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو درپیش دہشت گردی چیلنجز میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس خطرے کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی پر ’پاکستان یو اے ای دو طرفہ تعلقات‘ کےنام سے اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی جانب سے یو اے ای مشن اسلام آباد کے ایک بیان میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ یواے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان شروع ہی سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید