• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مشکلات کے باوجود یقین دلاتا ہوںملک درست سمت میں آگیا،گورنر اسٹیٹ بینک


کراچی(صباح نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا،بحیثیت قوم ہم نے مشکل صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔کراچی میں اسٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا نے کہا کہ ہمارے رہنمائوں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین