• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈی کوتل کے رہائشی کا وطن سے محبت کا انوکھا انداز،3600فٹ لمبے جھنڈے کو میچنی پوسٹ تک لے جانے کیلئے ہزار سے زائد رضا کاروں نے پرچم اٹھایا ہوا تھا

پشاور(نیوز ایجنسیز) لنڈی کوتل کے رہائشی کا وطن سے محبت کا انوکھا انداز،3600فٹ لمبے جھنڈے کو میچنی پوسٹ تک لے جانے کیلئے ہزار سے زائد رضا کاروں نے پرچم اٹھایا ہوا تھا،خیبر پختونخوا کے ٹائون لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر کے پی کے علاقے لنڈی کوتل میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پرچم کو سروں پر بلند کر کے مارچ کیا۔یہ قومی پرچم 3 ہزار 600 فٹ طویل ہے،جب کہ اس کی چوڑائی 34 فٹ اور وزن 24 من ہے۔اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبر سے میچنی پوسٹ تک لے جانے کے لیے ایک ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا، یہ پرچم مقامی شہری نے تیار کرایا۔
تازہ ترین