• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی فلم ”پرے ہٹ لو“ نے 3روز میں پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر 8کروڑ کا بزنس کر لیا۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر فلم”پرے ہٹ لو“ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی پاکستان اور بین الاقوامی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے جس نے 3 روز میں مجموعی طور پر 8.5کروڑ کما لیے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مایا علی، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا، حناء دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین