یوں تو آپ نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال، باسکٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن باسکٹ میں گیند پھینکتے ہوئے گنیزورلڈ ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس کھلاڑی نے گنیز ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور بالآخر کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ایک منٹ کے دوران ایک نہ دو پوری31بال باسکٹ میں ڈال کر گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست اوہائیوسے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے کھلاڑی انتھونی میراکولاگ نے اپنے اس کارنامے کیلئے دوستوں کو شامل کیا جو اُسے باسکٹ بال دیتے گئے اورانتھونی بال باسکٹ کرتا گیا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو اور یوں اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔