• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینڈن میک کولم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ مقرر

کولکتہ (جنگ نیوز) انڈین پریمیرلیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ سابق جنوبی افریقی اسٹار جیک کیلس کی جگہ لیں گے۔ خیال رہے کہ میک کولم آئی پی ایل کی ابتدا ہی سے نائٹ رائیڈز کا حصہ ہیں، انہوں نے لیگ کے پہلے ہی میچ میں طوفانی سنچری اسکور کی تھی۔ وہ کیریبین پریمیرلیگ میں بھی ٹرنباگونائٹ رائیڈز کو دو بار چیمپئن بناچکے ہیں ۔ میک کولم نے آئی پی ایل میں 109 میچ کھیلے، جس میں دو سنچریز کی مدد سے 2880 رنز اسکور کیے۔ ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ بننا میرے لئے فخرکی بات ہے۔
تازہ ترین