• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد سے شہری کی ہلاکت، ایس ایچ او گوجر خان سمیت 11اہلکار معطل

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )تھانہ گوجر خان کے علاقہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت پر سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او سمیت11پولیس ملازمین کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت اور قتل کے مقدمہ کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نےجمعرات کو متعلقہ پولیس افسران کو بلایا اور ان سے پراگرس رپورٹ طلب کی، سی پی او نے ابتدائی انکوائری کے بعد تھانہ گوجرخان کے ایس ایچ او محمد الیاس،سب انسپکٹر حسنین،اے ایس آئی محمد جہانگیر،اے ایس آئی محمد اسلم ،ہیڈ کانسٹیبل ضمیر حسین،کانسٹیبل مختار حسین ،فیضان ظہیر،حنان سفیر،محمد شعیب اور محمد علی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں لائن حاضر کر دیا،سی پی او نے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالا اور طاقتور کوئی نہیں ہے،سی پی او نے کہا کہ میں اس مقدمہ کی تفتیش کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں جب کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن تفتیشی عمل کی خود نگرانی کریں گے ۔ اس مقدمہ میں نہ تو کوئی بے گناہ چالان ہو گا اور نہ کوئی گناہ گار چالان ہونے سے بچ سکے گا ۔
تازہ ترین