• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب آپ تمام مضامین میں فیل ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں۔

حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے تھے؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب ایک سال ہو گیا ہے اور عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں۔

تازہ ترین