• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اور وسیم کے ایک دوسرے کو پر مزاح پیغامات


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم نے یوم آزادی کے دن اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی۔

اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ہاتھ تھامے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جبکہ وسیم اکرم نے شنیرا کو ٹوئٹر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شنیراپاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یومِ آزادی کے ساتھ منا رہی ہوں‘۔


شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 6 سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘۔

دوسری جانب وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی شادی کی سالگرہ پر منفرد انداز میں ٹوئٹ کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ جس دن ہم جشن آزادی مناتے ہیں عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی‘۔

وسیم اکرم نے شنیرا اکرم کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے بغیر میری زندگی بے معنی ہے۔

اس کے جواب میں شنیرا نے بھی  وسیم اکرم کو جوابی مبارکباد دی۔


تازہ ترین