• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے جس پر وہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے، آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سیکیورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین نے بھی مطالبہ کیا تھا۔ بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

تازہ ترین